دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا اجلاس،ذیلی کمیٹی کی تشکیل، باہمی رابطہ کو بہتر بنانے کا فیصلہ اور فاتحہ خوانی
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)پاکستان پارلیمنٹ کی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر ایک جامع اور وسیع البنیاد پالیسی بنانے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مینڈیٹ حکومت آزاد جموں و کشمیر ، وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور کشمیریوں کے درمیان رابطہ کاری کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔ کمیٹی کے 33ویں اجلاس (ان کیمرہ) میں چیئر مین کشمیر کمیٹی مخدومزادہ سید باسط احمد سلطان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ امور نے کمیٹی کو تنازعہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیا اور کمیٹی کو آئندہ آنے والے G-20 اجلاس کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے متنازعہ علاقے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے بھی کمیٹی کو مسئلہ کشمیر اور یوم یکجہتی کشمیر کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کا بھی جواب دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور دفاع اور قومی سلامتی ڈویژن کے حکام نے بھی یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔قبل ازیں چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں ممبران، خصوصی مدعوئین اور سینئر افسران کو خوش آمدید کہا۔کمیٹی نے شیر عالم محسود، سابق سیکرٹری وزارت امور کشمیر اور جی بی اور پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا، پولیس کے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کشمیری آزادی پسندوں سمیت شہید ہونے والے رہنمائوں کے علاوہ کی روح کے ایصال ثواب اور ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
واپس کریں