دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ فارووق حیدر کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات
No image لندن (کشیر رپورٹ) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر و مرکزی نائب صدرپاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعظم تقریبا چار گھنٹے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ہمراہ رہے، اس دوران مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، آزادکشمیر کے سیاسی معاملات، جماعتی و تنظیمی امورسمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران نماز جمعہ بھی انہوں نے ہمراہ قائد مسلم لیگ ن کے ہمراہ ادا کی۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں آزادکشمیر میں مثالی کام کیے، تعمیر و ترقی مالیاتی ڈسپلن اور بہترین گورننس کی آج مثالیں دی جاتی ہیں الحمدللہ مسلم لیگ ن نے پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں کی خدمت کی ہے۔سابق وزیراعظم و مرکزی نائب صدر پی ایم ایل این راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن کو قائد کی بھرپور سرپرستی سے ہم نے اپنے دور میں تعمیر و ترقی مالیاتی خودمختاری انتظامی اختیارات حاصل کرکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچاے اور قائد مسلم لیگ ن کے تعمیر و ترقی کے ویثرن کو آزادکشمیر میں عملی جامہ پہنایا۔ بعد ازاں ملاقات میں سابق امیدوار اسمبلی و سابق صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر اقبال کیانی، امجد فاروق شفیق پلاہلوی، توقیر مرزا و دیگر نے بھی شریک ہوئے اور قائد مسلم لیگ نواز شریف سے ملاقات کی۔
واپس کریں