دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیرنے راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن کے تین ممبران کی جماعتی رکنیت معطل کر دی
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ) بلدیاتی انتخابات میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے تین کامیاب ممبران کی جماعتی رکنیت جماعتی پالیسی کی خلاف ورزی پر معطل کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن میں میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے تین ممبران وحید اشرف، اظہر کریم اور نیئر اشرف کی جماعتی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں ممبران نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا اور انہوں نے جماعتی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈال کر جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
واپس کریں