دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا دورہ کراچی، وزیر اعلی سندھ، اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، کشمیری کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب
No image کراچی (پی آئی ڈی)22فروری2023۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات۔ ایوان وزیر اعلی آمد پر وزیراعظم آزادکشمیر کا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ استقبال کیا۔ وزیراعلی سندھ نے سردار تنویر الیاس خان اور وفد اراکین کو سندھ کی ثقافتی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے وزیر اعلی سندھ سے ملاقات میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اوردہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد میں سندھ ہائوس تعمیر کرنے کیلئے 22 کنال اراضی مختص کیے جانے کا نوٹی فکیشن وزیراعلی سندھ کے حوالے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعلی سندھ کو تجویز پیش کی کہ زرعی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت سندھ آزادکشمیر حکومت کو دو لاکھ کنال زمین مہیا کرے جبکہ کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی آبادکاری کیلئے 10 ہزار کنال اراضی بھی فراہم کی جائے۔ سردار تنویر الیاس خان نے حکومت سندھ کو آفر پیش کی کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں ہم ٹیکسز اور بحلی میں رعایت دینے سمیت تمام ضروری سہولیات مہیا کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سیاحت اور پن بجلی کے منصوبے دونوں حکومتیں مل کر شروع کریں تو معاشی خوشحالی کیساتھ روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آسکتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی تجاویز پر رضامندی کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے مکمل رپورٹ مرتب کرتے ہوئے دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل ممکن بنایا جا سکے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعلی سندھ کو آزادکشمیر دورے کی دعوت دی جو وزیراعلی سندھ نے قبول کر لی۔ ملاقات میں آزادکشمیر میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور ںر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ آزاد کابینہ کے وزرا حکومت ماجد خان۔چوہدری محمد رشید۔سردار فہیم ربانی ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض۔ پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر سعید۔جاوید بٹ معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض۔ پولیٹیکل ایڈوائزر افتخار رشید ۔سابق وزیر سلیم بٹ کے علاوہ سردار احمد صغیر، کشمیری صحافی صدر سنٹرل پریس کلب واحد اقبال بٹ۔ سینئر صحافی طارق نقاش اور امیر الدین مغل بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادخطہ میں. ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور گورننس کی بہتری کیلئے اصلاحاتی عمل جاری ہے، آزادکشمیر کو آگے بڑھانے کیلئے 35 ارب کے قریب بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ ایک وقت میں آزادکشمیر کے اخبار کراچی سے چھپا کرتے تھے، آج آزادکشمیر کے اضلاع کے اپنے دس دس اخبارات شائع ہو رہے ہیں۔ ریاست کا اپنے 70 سے 80 چھوٹے بڑے اخبارات ہیں۔آزادکشمیر کی وزارت اطلاعات کو پورے ملک میں نمایاں کریں گے۔نہوں نے کہا کہ کراچی میں قبرستان اور کمیونٹی سینٹر کے قیام کے لیے زمین کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہم سندھ حکومت سے قبرستان اور کمیونٹی سینٹر کی زمین لیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرمایہ کار آزاد کشمیرمیں اپنی اپنی کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ ہم آزادکشمیر میں آپ کو جگہ بھی دیں گے اور کاروبار لگا کر بھی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آزادکشمیر کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔ پچھلے 75 سالوں سے اس روشنیوں کے شہر میں، صوفیا کی دھرتی پرکشمیری رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممبر سندھ اسمبلی راجہ اظہر یہاں کشمیریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی ڈویلپمنٹ بنک کے ذریعے آزادکشمیر کے لیے 30 ارب کے پراجیکٹ حاصل کر لیے ہیں۔ پرائیویٹ گروپ سے سید علی شاہ گیلانی یونیورسٹی جو کہ اے جے کے یونیوسٹی کا نیا نام ہے کے لیے ساڑھے تین ارب جبکہ سکولوں کے لیے ہمیں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک 5 ارب روپے دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اداروں میں ریفارمز کر رہے ہیں۔ ہم نے آزاد کشمیر میں رحمت العالمین اتھارٹی قائم کی۔ پورے سال میں 3000 روپے زکو دی جاتی تھی جسے ہم نے بڑھا کر36ہزار کر دیا ہے۔ ہم نے جہیز فنڈ 11000 سے بڑھا کر 60000روپے کیا۔ مدرسے کے طالبہ علم کے لیے اعزازیہ 22 روپے سے 65 روپے کیا۔ ہماری حکومت پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔
ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید،وزیر سیاحت و قانون سردار فہیم اختر ربانی،وزیر خزانہ عبدالماجد خان، پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر سعید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فیاض علی عباسی،سینئر ممبر بورڈآف ریونیو چوہدری لیاقت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز خان، سیکرٹری اطلاعات عنصر یعقوب، سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد، میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم،معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔

آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان سے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور پارٹی کی سینئر قیادت نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سندھ سے تعلق رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندوں کو آزادکشمیر کے دورے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی جسے تمام منتخب نمائندوں نے قبول کرتے ہوئے آزادکشمیر کے دورے اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اپنے وفد کے ہمراہ جب سندھ اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کی قیادت میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں ممبران قومی اسمبلی فہیم خان، کیپٹن (ر) جمیل اور عطا اللہ خان جبکہ سندھ اسمبلی کے اراکین سجاد اعوان، شاہنواز جدون، شہزاد قریشی، ارسلان تاج، عدیل فاروقی، شبیر قریشی، راجہ اظہر سمیت صدر پی ٹی آئی کراچی آفتاب صدیقی شامل تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت، انڈسٹریرز، پن بجلی، آئی ٹی و دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ میرپور میں ڈرائی پورٹ بنا رہے ہیں اور ریلوے ٹریک اس تک پہنچا رہے ہیں۔ مظفرآباد اور راولاکوٹ کے دونوں ائیرپورٹ بحال اور میرپور میں بین الاقوامی ائیرپورٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بڑے سرمایہ کار آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں ہم انہیں ٹیکسز او بجلی میں چھوٹ سمیت تمام ضروریات سہولیات دیں گے۔ سرمایہ کاروں سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار دیں۔ ہمارے لوگ بہت بڑی تعداد میں پڑھے لکھے اور بے روزگار ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کراچی کے سرمایہ کاروں سے رابطہ کاری کیلئے میرپور میں اسپیشل ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے۔کراچی کے سرمایہ کاروں سے رابطہ کاری کیلئے سابق وزیر و سینئررہنما تحریک انصاف سلیم بٹ اور پی ٹی آئی آزادکشمیر کراچی کے صدر سردار مقصود زمان فوکل پرسن ہونگے۔وزیراعظم کی دعوت پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اتفاق کیا کہ آزاد خطے کو معاشی طور پر خود کفیل کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور کراچی کے سرمایہ کار آزادکشمیر کا دورہ بھی کریں گے اور مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری بھی کریں گے۔ قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے ممبران نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اراکین اسمبلی کا آزادکشمیر حکومت اور منتخب نمائندوں سے مکمل رابطہ رہے گا۔
آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے چیمبر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ پاکستان عام انتخابات میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے. تحریک انصاف کا نعرہ ہی انصاف ہے اور ہماری جماعت ہمیشہ عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے مقبول جماعت اور عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔ آئیندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی، ملک اس وقت شدید معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ملک کے معاشی حالات کی بہتری کے لیے ایک پیج پر بیٹھنا ہو گا اور مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا۔ ہم قومی مفاد میں ثالثی کرانے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے ہمیشہ سندھ کی سیاست میں جمہوری سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے جاندار کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے آفیسرز ڈیپوٹیشن پر آزادکشمیر بھیجے ہم اپنے آفیسران کو بھی سندھ بھیجیں گے۔ آزادکشمیر میں سندھ ہائوس قائم کرنے کیلئے وزیراعلی سندھ کو تحریک کر دی ہے۔ فوڈ سیکیورٹی کیلئے سندھ سے دو لاکھ کنال جگہ درکار ہے۔ آزادکشمیر حکومت اس پر خود کام آگے بڑھائے گی۔آزادکشمیر میں مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں ہیں جو لوگ وہاں آنا چاہیں انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔ پن بجلی اور سیاحت میں سندھ سمیت مختلف صوبوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں منگلا اور نیلم جہلم منصوبے کا اہم کردار مزید پن بجلی کے منصوبے لگانے کی گنجائش موجود ہے۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض۔ وزرا ماجد خان۔ فہیم ربانی۔ چوہدری رشید سمیت پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ اور پیر مظہر شاہ بھی موجود تھے۔



واپس کریں