دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیرمیں بلدیاتی اداروں کے چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)21فروری 2023۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ پر چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے امیدواران کی جانب سے 25فروری 2023دن 11:00بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتیہیں ۔25 فروری کو دن 12:00بجے سے 01:00بجے تک کاغذات کی سکروٹنی کی جائیگی اوراس کے بعد 25فروری کو ہی اہل امیدواران کی فہرست شائع کی جائیگی ۔ 25 فروری کو دن 4 بجے تک امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ٹریبونل کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 27 فروری کو دن 3 بجے تک ان اپیلوں کی سماعت اور فیصلہ جات دیے جائیں گے جبکہ28 فروری2023 کو دن 02 بجے تک امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جس کے بعد امیدواران کی حتمی فہرست شائع کی جائیگی۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 02 مارچ2023 کو صبح 10 بجے سے دن 02 بجے تک چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین / وائس چیئرمین، میئر / ڈپٹی میئر کے لیے صرف براہ راست منتخب اراکین ہی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ خصوصی نشستوں پر منتخب افراد ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے سکیں گے تاہم وہ کسی بھی سیٹ کیلئے بطور امیدوار کاغذات جمع نہیں کروا سکتے ۔ یہاں یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے نامزد امید واران اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جماعت کی طرف سے نامزدگی / ٹکٹ شامل کرنے کے پابند ہوں گے۔
واپس کریں