دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ کراچی، مزار قائد اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی قبر پہ بھی جائیں گے
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ ) 20فروری 2023۔آزاد کشمیر کے محکمہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری خبر کے مطابق آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان پیر کو دو روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوئے ۔وزیراعظم آج مزار قائد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے،وہ مزار شہدا پر بھی حاضری دیں گے اور جنرل (ر) پرویز مشرف کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے ۔وزیراعظم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔وہ کشمیری کمیونٹی کے وفود سے ملیں گے اور مختلف مقامات پر کشمیری کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے ۔وزیراعظم کل گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے ۔وہ کراچی چیمبر آف کامرس بھی جائیں گے جہاں وہ تاجر کمیونٹی سے ملیں گے ۔وزیراعظم دورے کے دوران اعلی سول و عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔
واپس کریں