دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر بنک کو شیڈلڈ بنک بننے سے روکنے کے لئے مختلف عناصر کی بے بنیادمنفی پروپیگنڈہ مہم
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ) کشمیر بنک کو شیڈولڈ ہونے سے روکنے کے لئے مختلف لابیاں ان عناصر کی ایماء پہ سرگرم ہو گئی ہیں جن کے مالی مفادات کشمیر بنک کے شیڈولڈ ہونے سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آزاد کشمیر کے کشمیر بنک کو شیڈولڈ کرنے کی کاروائی تیزی سے جاری ہے اور گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی کشمیر بنک کو شیڈولڈ کرنے سے متعلق اصولی اتفاق کر لیا ہے تاہم اس عمل کے ساتھ ہی مختلف عناصر کی طرف سے کشمیر بنک کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم تیز کی گئی ہے۔
کشمیر بنک کے شیڈولڈ ہونے سے بیرون ملک مقیم کشمیری اپنی رقوم کشمیر بنک کے ذریعے بھیج سکیں گے اور پاکستان میں مقیم کشمیریوں کے لئے بھی کشمیر بنک کی برانچز پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم کی جا سکیں گی۔کشمیر بنک کے شیڈولڈ ہونے کو آزاد کشمیر میں قائم پاکستان کے بعض نجی بنک اپنے مالی مفادات کے لئے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔کشمیر بنک سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کرنے کے لئے بعض افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو بھر پور طور پر کشمیر بنک کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی منفی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے خطے اورعوام کے وسیع تر اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔
واپس کریں