دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زلزلے میں معذور ہونے پر نکالے جانے والے نوجوان کو سرکاری ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت
No image اسلام آباد (پی آئی ڈی) 17 فروری 2023۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن کے دورے کے دوران مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان محسن کو اسکی نوکری پر بحال کر دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم طارق قریشی نوجوان محسن کے ساتھ اسلام آباد سے گڑھی دوپٹہ مظفرآباد تک محو سفر رہے۔ اسما اکیڈمی آمد پر نوجوان کا اعلی حکام کی جانب سے استقبال کیا گیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے دورے کے دوران معذور نوجوان محسن نے ان سے اپیل کی تھی کہ اسے اسکی نوکری پر جس سے اسے مستقل معذور ہونے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا پر بحال کیا جائے۔وزیراعظم کو اس نوجوان کے بارے میں امریکن ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے بھی بتایا تھا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے انتہائی توجہ سے معذور نوجوان کی بات سنی جس نے بتایا کہ وہ بائیو ٹیکنالوجی میں ڈگری ہولڈر ہے اور زلزلے میں مستقل معذور ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس وقت کے ڈی جی اسما نے اسے نوکری سے نکال دیا۔محسن نے وزیراعظم کے استفسار پر بتایا کہ وہ G.8 سے واش روم استعمال کرنے کیلیے سینٹر آتا ہے۔نوجوان نے بتایا کہ وہ یہاں بھائیوں کے پاس رہ رہا ہے۔وزیراعظم نے اس سے پوچھا کہ یہاں کیا آزادکشمیر کے اور نوجوان بھی ہیں جو زلزلہ سے متاثر ہوئے تو نوجوان نے بتایا جی ہیں اور اپنے رشتہ داروں کے ہاں رہتے ہیں۔وزیراعظم نے استفسار کیا کہ ان کی گزر بسر کیسے ہوتی ہے جس پر نوجوان نے بتایا کہ رشتہ دار دیکھ بھال کرتے ہیں۔وزیراعظم نے نوجوان کیلیے مظفرآباد روانگی کے انتظامات کا بھی کہا اور ہدایت کی کہ ڈی جی اسما سے کہیں کہ اسے نوکری پر بحال کرنے کیلیے تمام ضروری اقدامات کریں جس پر محسن نے وزیراعظم کا بہت شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ایسے نوجوان جو زلزلے سے متاثرہ اور مستقل معذوری کا شکار ہوے کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور گزر بسر کیلیے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

واپس کریں