دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے صحافی پر ' را' ایجنٹ کے الزام اور غیر مہذب گفتگو کی باز گشت
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی طرف سے ایک صحافی پہ ' را' کے ایجنٹ ہونے کے الزام اور اس صحافی کو ٹیلی فون کر کے غیر مہذب گفتگو کے واقعہ کی باز گشت پاکستان کی قومی اسمبلی میں بھی ایک مذمتی واقعہ کے طور پر اسمبلی اجلاس کی کاروائی کا حصہ بن گئی۔قومی اسمبلی میں منی بجٹ اجلاس کے موقع پر میڈیا نمائندگان وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی طرف سے ایک صحافی سے بدکلامی کے واقعہ پر احتجا ج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر تے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر الزمان قائرہ نے جا کر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی اور ان کو اپنا بائیکاٹ ختم کر کے اجلاس کی کوریج پر رضامند کیا۔ مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر الزمان قائرہ نے واپس آ کر اجلاس میں اس واقعہ کی تفصیل بتائی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ناروا سلوک، بے جا الزام اور غیر مہذب گفتگو کی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا۔مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر الزمان قائرہ نے سپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ یہ واقعہ قومی اسمبلی کی حدود میں پیش آیا لہذا اس معاملے پہ سپیکر قومی اسمبلی کو اپنا مذمتی بیان جاری کرنا چاہئے اور محض مخالفت کی بنیاد پر دشمن ملک، ' را' ایجنٹ کے الزامات عائید کرنے کے رجحان کا سد بات ہونا چاہئے۔
واپس کریں