دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مودی کی سربراہی میں ' بی جے پی ' حکومت دنیا میں بھارت کی شرمناک تصویر پیش کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ ) عام آدمی پارٹی(اے اے پی) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میںبھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پوری دنیا میں ہندوستان کی شرمناک تصویر بنا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ اطلاعات آرہی ہیں کہ' بی بی سی 'کے دہلی اور ممبئی میں دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس چھاپے مار رہا ہے۔ محکمہ کے 50 سے زائد افسران ان دفاتر میں داخل ہو ئے ہیں۔ دفتر کے باہر پولیس کا پہرہ ہے۔ وہاں نہ کوئی اندر جا سکتا ہے اور نہ کوئی باہر نکل سکتا ہے۔ وہاں موجود صحافیوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ان کی کوئی خبر باہر نہیں آ پارہی ہے۔ بی جے پی پھر وہی پرانا بہانہ بنا رہی ہے کہ یہ ایجنسی اپنے طور پر کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اکثر ملک کے لوگوں سے کہتی تھی کہ بھلے ہی ہندوستان میں ہماری تھوڑی بہت برائی ہو لیکن غیرممالک میں وزیر اعظم کی کافی تعریف ہوتی ہے۔ بیرون ملک میں وزیر اعظم مودی کا ڈنکا بجتا ہے۔ لیکن گزشتہ ایک ماہ میں بیرون ملک کی دوایسی بڑی خبریں ملک کے سامنے آئی ہیں جنہوں نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ چپن سے اب تک بی بی سی کو ہندوستان میں بین الاقوامی خبروں کا مترادف کہا جاتا تھا۔ آج اسی بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم پر مرکزی حکومت کو اتنا غصہ آیا کہ اس نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب وغیرہ سے اس دستاویزی فلم کے شیئر لنک کو غیر قانونی طور پر ہٹا دیا۔ دوسری جانب ایک اور بین الاقوامی ایجنسی ہنڈن برگ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ اس رپورٹ نے ہندوستان کے تقریبا ہر اس شخص کو متاثر کیا ہے جو اسٹاک مارکیٹ سے وابستہ ہے۔
واپس کریں