دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی وزیر اعظم مودی کے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے کردار کو عریاں کیوں کیا، بھارت میں' بی بی سی' کے دفاتر پہ چھاپے
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ ) بھارتی حکومت نے برطانیہ کے عالمی میڈیا ادارے کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی پشت پناہی کرنے کے کردار کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں بھارت میں' بی بی سی' کے دفاتر پر چھاپے مارتے ہوئے انتقامی کاروائی کا آغاز کیا ہے۔بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کے طور پر منگل کو دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پہ چھاپے مارتے ہوئے ایک سروے آپریشن کیا۔'بی بی سی' نیوز نے منگل کو کہا کہ وہ محکمہ انکم ٹیکس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے، جو نئی دہلی اور ممبئی میں اپنے دفاتر میں سروے کر رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹویٹر پر کہا انکم ٹیکس حکام اس وقت نئی دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں ہیں اور ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کے طور پر آپریشن کر رہا ہے۔
ٹیکس حکام کا یہ دورہ 'بی بی سی 'کی جانب سے دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم انڈیا: دی مودی سوال، جس میں 2002 کے گجرات فسادات پر نظر ڈالی گئی تھی، جاری کیے جانے کے ایک ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ہوا ہے۔' بی بی سی' کی اس وڈیو رپورٹ سے دنیا بھر میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت عریاں ہو گئی اور یہ واضح ہوا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہی ہے۔ ' بی بی سی' رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت سوز کاروائیوں کو بھی بے نقاب کیا۔سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کے ایک اہلکار نے کہا کہ بی بی سی سے متعلق کچھ معاملات کی تحقیقات کی جار ہی ہے جس کی بنیاد پر کچھ بے ضابطگیوں کی واضح معلومات ہیں۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ بی بی سی کو ہندوستان میں کام کرتے ہوئے زہر نہیں پھونکنا چاہئے ' بی بی سی'بھارت مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔بی جے پی کے ترجمان نے مزید کہا کہ بی بی سی دنیا کی سب سے بدعنوان تنظیم ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ' بی بی سی' کے خلاف آپریشن کو دھمکی دینے کی حکمت عملی قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ نریندر مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہجب عذاب قریب آتا ہے تو انسان کی عقل اس کے مفاد کے خلاف کام کرتی ہے)۔اس پیشرفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم کے سی وینوگوپال نے کہا کہ بی بی سی کے دفاتر پر آئی ٹی کے چھاپے "مایوسی کا شکار ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہے۔

واپس کریں