دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سماہنی کو سیاحتی مقام بنانے کے اقدامات، سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد کا دورہ
No image سماہنی(بدرالسلام جعفری )سیکرٹری سیاحت آزادکشمیر محترمہ مدحت شہزاد آفیشل کے ہمراہ وادی سماہنی پہنچ گئیں قدیم قلعہ باغسر ، سرائے سعد آباد، باغسر جھیل ، اور جنڈی چونترہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر تفصیلی دورہ کیا قدیم باغسر جھیل کے آپ گریڈیشن منصوبہ بارے بریفنگ لی ،جنڈی چونترہ ریسٹ ہاوس محکمہ زراعت کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے حوالہ سے پودے لگائے، اس موقع پر جموں کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ وادی سماہنی کو دو سال قبل حکومتی سطح پر سیاحتی مقام کا درجہ دے دیا گیا ہے قدیم قلعہ باغسر اور باغسر جھیل کو سیاحتی سپاٹ بنا دیا گیا باغسر جھیل کے 40 کنال رقبہ پر بانڈری وال ،واک ٹریک اور دیگر سہولیات فراہمی کو ممکن بنا دیا گیا ہے سرائے سعد آباد کو جلد آپ گریڈ کر رہے ہیں مادیو مندر اور دیگر سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں وادی سماہنی میں دوبارہ پہاڑی میلے کا انعقاد جلد کر رہے ہیں وادی سماہنی قدرتی حسن سے مالا مال وادی ہے جو ٹورسٹ کے لیے کسی جنت سے کم نہیں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سیاحوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں وادی سماہنی میں موجود آثار قدیمہ کو بھی محفوظ کر رہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سماہنی احمد سبحانی، ایس ایس بھمبر راجہ اکمل خان ، ڈی جی سیاحت آزادکشمیر تہذیب النسا، ایس ڈی او سیاحت سید امجد حسین اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
واپس کریں