دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے کسی متوقع حملے کے بہانے آزاد کشمیر پر حملے کی تاک میں
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ ) بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے کسی متوقع حملے کے بہانے آزاد کشمیر پر حملے کی تاک میں ہے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغانستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب صوبوں سے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے مظفر آباد اور لائن آف کنٹرول کے اس پار دیگر قصبوں میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اس علاقے میں سرگرم جیش محمد، لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ایل او سی کو عبور کرکے کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کا خدشہ ہے ۔ اسی لیے پاکستان نے اپنی فوج کی بھاری نفری مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد، راولکوٹ، کوٹلی، بھمبر، سودھانوتی، بلوچ اور برنالہ میں تعینات کر دی ہے۔ یہ کارروائی افغان شہریوں، فاٹا اور پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود سفارت کاروں اور غیر ملکی شہریوں کو پی او کے اور بلوچستان کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی غیر ملکی سفارت کاروں اور ان کے علاقوں پر دہشت گردانہ حملوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی او کے میں چینی شہریوں کے لیے بھی پچھلے پندرہ دنوں سے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ غلام کشمیر میں نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ پر صرف چینی انجینئرز اور ورکرز کام کر رہے ہیں۔قبل ازیں ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیںکہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خود کسی جعلی حملے کی تیاری میں ہے تاکہ اس حملے کو بہانہ بناتے ہوئے آزا د کشمیر میں بھارتی فوجی کاروائی کی جا سکے۔
واپس کریں