دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حریت کانفرنس کاگھروں کو مسمار اور جائیدادوں کو ضبط کرنے پر بھارت کے خلاف بدھ کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان
No image سرینگر(کشیر رپورٹ ) رائے شماری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیری سیاسی جماعتوں کے اتحاد کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے گھروں کو مسمار اور ان کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی کاروائیوں پر بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف کل (بدھ کو) مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے کے خلاف کل ہڑتال کی اعلان کیا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازش اور اسے نو آبادی بنانے کی منظم کوشش ہے۔کشمیریوں کی زمینوں سے جبری بے دخلی کی مہم ایک منظم سازش ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے سے باز رہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور مودی کے ہندو توا ایجنڈے سے نجات دلائے۔
واپس کریں