دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی بھی اس موقع پہ موجود تھے
No image گلگت (کشیر رپورٹ ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گلگت بلتستان میں زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے پروجیکٹ کی سائٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پہ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری محی الدین وانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دیامر بھاشا ڈیم کی پروجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی کام اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پروجیکٹ حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2029 میں شیڈول ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہو گی اور دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت 4 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم قومی ترقی کے لیے اہم منصوبہ ہے، پروجیکٹ ایریا میں جامع اور مربوط سکیورٹی پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم قومی ترقی کے لئے اہم منصوبہ ہے ،دیا مر بھاشا ڈیم کی شیڈول کے مطابق تکمیل محفوظ اور ساز گار ماحول سے براہِ راست وابستہ ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین واپڈا اور نیکٹاکے نیشنل کوآرڈی نیٹر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز، پراجیکٹ حکام اور واپڈا کے سینئر آفیسرز بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
واپس کریں