دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بغاوت کا مقدمہ عمران خان نے درج کروایا، کھلی عدالت میں مقدمہ چلاتے ہوئے عوام کو بتا یا جائے کہ غدار کون ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
No image اسلام آباد۔ مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غداری اور حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ نہ بانٹیں، عوامی مسائل حل کریں، میں بھی لاہور میں شاہدرہ تھانے میں پرچہ درج کرانے جائوں گا، میرا پرچہ عمران خان کے خلاف ہوگا۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ عمران خان نے درج کرایاہے، 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی رات نواز شریف سمیت دیگر پر غداری کا مقدمہ درج ہوا، وزیرِ اعظم سمیت حکومتی نمائندوں کو علم ہی نہیں کہ مقدمہ کون درج کرا گیا۔شاہد خاقان نے کہا کہ کرائے کے ترجمان اور وزرا مقدمے سے پہلے سب غدار غدار کہہ رہے تھے، غداری کے الزامات لگانے والے سب غائب ہیں، اب کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں پتہ کہ پرچہ کس نے درج کیا؟ وزرا جتنی بھی کہانیاں بنائیں سابق ڈی جی ایف آئی اے کے انکشافات دلیل ہیں کہ ان کارروائیوں کے پیچھے عمران خان ہیں، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے وزرا اور معاونین غائب ہیں، انہیں چیلنج ہے کہ مقدمے میں گواہ بن کر ملزمان کو گرفتار کرائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے خلاف بھی پرچہ درج کرا دیا گیا، غداری کے لقب دینا ملک کی بدنصیبی نہیں تو اور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی عدالت میں مقدمہ چلائیں اور عوام کو بتائیں کہ کون غدار ہے؟ آج کوئی بھی وزیر عوامی مسائل پر بات نہیں کرتا صرف الزامات لگا رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلیے درخواست دینا چاہتا ہوں، حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کہاں سے ملے گا مجھے بھی چاہئے۔
واپس کریں