دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ویمنT20 کرکٹ ورلڈ کپ میں کل ، اتوار کو پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا
No image کیپ ٹائون11فروری (کشیر رپورٹ)جنوبی افریقہ میںآئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ کل، اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کر رہی ہیں۔پاکستان ویمن ٹیم کا دوسرا میچ 15 فروری کو آئرلینڈ، تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ کے خلاف ہو گا۔اتوار کو پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد دوسرا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دی ہے۔
ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیمیں مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں دو گروپس A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بھارت شامل ہیں۔ ویمن گروپ مرحلے میں ہر ٹیم کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔ گروپ اے میں سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
12 فروری، اتوار - انڈیا ویمن بمقابلہ پاکستان ویمن، نیو لینڈز، کیپ ٹان15 فروری، بدھ- انڈیا ویمن بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمن، نیو لینڈز، کیپ ٹان18 فروری، ہفتہ- انگلینڈ ویمن بمقابلہ انڈیا ویمن، سینٹ جارج پارک، گقبرہ20 فروری، پیر- انڈیا ویمن بمقابلہ آئرلینڈ ویمن، سینٹ جارج پارک، گکیبرہا23 فروری، جمعرات- A1 بمقابلہ B2 کے درمیان سیمی فائنل24 فروری، جمعہ- B1 بمقابلہ A2 کے درمیان سیمی فائنل26 فروری، اتوار- فائنل۔
واپس کریں