دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عالمی برادری بھارت کو 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق بریفنگ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت سے مقبوضہ جمو ں و کشمیر سے متعلق5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے لئے دبائو ڈالا جائے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنائے۔دفتر خارجہ کے ترجمان قائم مقام سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی نے جمعہ کو غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی بھارت کی غیر قانونی کوششوں پر بریفنگ دی۔پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار جموں و کشمیر تنازع کے پرامن حل پر ہے، عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے اور عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنائے۔
واپس کریں