دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیر اعظم کے پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید چغتائی نے فدا کیانی کی عیادت کی
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی ) 10 فروری 2023۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سینئر سیاسی رہنما،سابق پولیٹیکل ایڈوائزر ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر فدا حسین کیانی کی عیادت کی،وزیراعظم آزاد کشمیر نے فدا حسین کیانی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا سابق پولیٹیکل ایڈوائزر فدا کیانی کو بیرون ملک علاج کی پیشکش بھی کی تھی۔ فدا کیانی کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں ٹیومر کی سرجری ہوئی ہے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فدا کیانی ایک جینون سیاسی کارکن ہیں، اور آزاد کشمیر کی سیاسی برادری کا اثاثہ ہیں۔سابق پولیٹیکل ایڈوائزر فدا حسین کیانی نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس خان کا ان کی عیادت کرنے اور علاج معالجے کے سلسلہ میں بھرپور معاونت پران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید چغتائی بھی موجود تھے۔
واپس کریں