دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان سفارتی اور اخلاقی لحاظ سے کشمیری قوم کے ساتھ ہے۔ سینئر وزیر خواجہ فاروق کا افضل گرو کے یوم شہادت کی تقریب سے خطاب
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)09 فروری 2023 ۔آزاد جموں وکشمیر کے سینئر موسٹ وزیر حکومت / وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ 09 فروری کشمیر کی تاریخ میں ایک المناک دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب کشمیری شہید افضل گورو کو ایک جھوٹ اور اور من گھڑت کیس میں پھانسی نے پھندے پر چڑھا دیا۔افضل گورو نے اپنی جان کی قربانی دے کر تحریک آزادی کشمیر کی شمع کو روشن رکھا۔کشمیری شہید افضل گورو نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،افضل گورو اور مقبول بٹ شہید کی میت آج بھی ہندوستان کے پاس موجود ہیں۔اب وقت آگیا کہ ہم بھارت کا مقروب چہرہ ساری دنیا کے سامنے رکھیں۔وزیراعظم آزاد حکومت سردار تنویر الیاس خان کی کابینہ اور اپوزیشن نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور کشمیریوں کے حق میں قرارداد پیش کی۔05 فروری کو پاکستان کے وزیراعظم آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی میں تشریف لائے اور یقین دلایا کہ پاکستان سفارتی اور اخلاقی لحاظ سے کشمیری قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ففتھ جنریشن وار اورسوشل میڈیا کا دور ہے، نوجوان بذریعہ سوشل میڈیا اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کا مقروب چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کریں۔ ہم ہندوستان کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے،ہندوستان کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کو دیکھیں گے۔وہ ان خیالات کا اظہار09 فروری یوم شہادت افضل گورو کی برسی سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ افضل گورو کو ہندوستان کی جیل میں ناحق سزائے موت دی گئی،05 اگست 2019 مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمے کے بعد کشمیری نوجوان نسل ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اٹھ کھڑی ہے،ہندوستان سرکار 05 اگست کے بعد کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر رہی ہے اور ریٹائرڈ انڈین فوجیوں کو ڈومیسائل جاری کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں پندرہ سے تیس سال کے نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے تحت شہید کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کی نسل کشی کی جا سکے۔تقریب سے جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے سیکرٹری اعجاز حسین لون، ڈائریکٹر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان،حریت رہنما مشتاق الاسلام،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن محمد عمر بٹ نے بھی خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما مشتاق السلام نے کہا کہ افضل گورو ایک تحریک کا نام ہے جس نے نوجوان عمر میں تحریر آزادی کشمیر میں جام شہادت نوش کیا اور پھانسی کے پھندے چڑ گیا۔ جو کشمیر کی قابل فخر ماں کا بیٹا اور عصمت والی بہنوں کا بھائی ہے جس نے آزادی کی تحریک میں ایسی روح پھونکی کہ دہلی کے ایوان میں ہل چل مچ گئی۔بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ افضل گورو کا بھارتی پارلیمنٹ کے حوالے سے کوئی شواہد موجود نہیں لیکن بھارتی سرکار نے وہاں کے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لیے افضل گورو کو پھانسی کے گھاٹ چڑھا دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے شہدا تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو ہیں جنکی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔ شرکا تقریب نے تمام حریت قائدین کو خراج تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید سیاسی و حریت راہنماں کی رہائی کے لیے اپنا کر دار ادا کریں۔
واپس کریں