دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں پوسٹل بیلٹ کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات جاری
No image اسلام آباد۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے اگلے ماہ منعقد ہونے والے الیکشن میں پوسٹل بیلٹ کی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے شعبہ تعلقات عامہ نے مشتہر کیا ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز دفعہ93 الیکشن ایکٹ2020 کو بزریعہ اشتہار ہذا آگاہ/مطلع کیا جاتا ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کے لئے اپنے متعلقہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر کو سادہ کاغذ پر 7 اکتوبر سے7نومبر2020 تک درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست میں سلسلہ نمبر،نام ،ولدیت،قومی شناختی کارڈ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ انتخابی و علاقے نام فراہم کرنا لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام درخواستیں بذریعہ ڈاک ارسال کی جائیں ۔بیلٹ پیپر کی واپسی ہمراہ ڈیکلریشن یعنی فارم38(دستخط شدہ) ریٹرننگ آفیسر سے فراہم شدہ لفافہ/کور میں سیل کر کے بذریعہ ڈاک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو بھیج دیں۔دستی لفافہ ریٹرننگ آفیسر قبول نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو ملک کا عبوری صوبہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے بھی گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن خصوصی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔
واپس کریں