دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سینٹ اجلاس میں حکومتی ارکان سینٹ اور جماعت اسلامی کی پرویز مشرف کے لئے دعا کرانے کی مخالفت، پی ٹی آئی کی حمایت۔ اجلاس میں ترکی اور شام میں زلزلے کے شہداء کے لئے دعا اور مشرف کے لئے دعا سے انکار
No image اسلام آباد) کشیر رپورٹ( سینٹ اجلاس میں سابق آمر حکمران ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرنے کے معاملے پر سخت مخالفت کی گئی، حکومتی ارکان سینٹ اورجماعت اسلامی کے ارکان نے مشرف کے لئے دعا کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس سے انکار کر دیا جبکہ تحریک انصاف نے پر ویز مشر ف کے لئے دعا کرنے پر زور دیا۔ سینٹ اجلاس میں رضا ربانی نے سینٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے مخالفت کی کہ پرویز مشرف کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے۔سینیٹر مشتاق نے ترکی اور شام میں زلزلے سے شہید ہونے والوں کے لئے دعا کرائی اور مشرف کے لئے دعا سے انکار کر دیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان کے سابق صدر تھے، حکومت کہتی ہے نہیں کرنی تو نہیں کرتے دعا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ وہ تو پرویز مشرف کیلئے دعا کریں گے، جو چاہے اس میں شامل ہو جائے، پرویز مشرف نے ایک غلطی کی جو ان 2 جماعتوں کو این آر او دیا۔
واپس کریں