دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آزاد کشمیر حکومت کے '' مشیر رائے شماری'' کے آئینی عہدے پر تقرری کا اعلان
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر حکومت نے کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری کے حوالے سے' ' مشیر رائے شماری'' کا تقرر کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اس بات کا انکشاف جیو نیوز پہ سلیم صافی کے '' جرگہ'' میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام میں کیا ۔وزیر اعظم تنویر الیاس نے کہا کہ اس معاملے میں وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اعلی معیار کی کسی شخصیت کو آزاد کشمیر کے مشیر رائے شماری مقرر کیا جائے گا تاکہ پاکستان اور بیرون ملک کشمیر کاز کے حوالے سے موثر کام کیا جا سکے۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ مشیر رائے شماری کے عہدے پہ کسی ایسی شخصیت کا تقرر کیا جائے گا جس کی کشمیر کاز کے حوالے کمٹمنٹ بھی ہو۔
واپس کریں