دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے دبنگ خطاب نے عالمی ضمیر کو جھنجھو ڑ کر رکھ دیا، جارحانہ خطاب،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ترجمانی۔جموں کا پنڈت بھی کہتا ہے کہ میں پاکستانی ہوں ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس
No image مظفراباد ( کشیر رپورٹ)ایوان وزیر اعظم آزاد کشمیر سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں دبنگ خطا ب کیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھر پور آواز اٹھاتے ہوئے عالمی برداری کے ضمیر کو جھنجھو ڑ کر رکھ دیاوزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، آزاد کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں ، اسلام آباد سے آئے وفاقی وزرا نے بھی آزاد کشمیر اسمبلی میں بھر پور یکجہتی اور اتحاد کا مظاہر ہ کر نے پر وزیر اعظم سردار تنو یر الیاس کو کاشکریہ بھی ادا کیا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ،وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے اپنے جارحانہ خطاب کے دوران جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ترجمانی کی وہاں پر آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی اور خطے کی خوشحالی کی بات بھی کی اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر حکومت کو فنڈز کے علاوہ میگا پراجیکٹ کے حوالے سے تحریری طور بتایا جس میں مری سے مظفر آباد ایکسپریس وے کے لئے پانچ ارب روپے باغ میر پور میں کیڈٹ کالج باغ ارو کوٹلی میں ڈینٹل کالج راولا کوٹ ہل سٹیشن کیلئے سات ارب روپے پونچھ ایکسپریس وے کوٹلی اور مظفر آباد کے لئے گیس اور ریلوے ٹریک سمیت آزاد حکومت کے ایم ایل ایز کے ترقیاتی فنڈز کیلئے پانچ پانچ کروڑ روپے، آزا د کشمیر قانون سازسمبلی کی بلڈنگ کیلئے فنڈز کی فراہمی شامل ہے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے اس تاریخی خطاب پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے قایدین اور وفاقی وزرا نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔۔اور کہاکہ پوری دنیا میں مقیم کشمیری عوام کی ترجمانی کا حق ادا کردیا،قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد حکومت کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیراعظم کو اسلام آباد ملاقات کے لیے بلا لیا۔وزیراعظم اذادکشمیر کے دبنگ خطاب آپ کو سراہا جا رھا ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل ہی وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو ایک سرکاری بیان میں '' قومی لیڈر'' ہونے کا خطاب بھی مل چکا ہے۔
' پی آئی ڈی' مظفر آباد سے جاری خبر کے مطابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آج صرف کشمیریت ہے ، آج ہر کشمیری پاکستانی اور ہر پاکستانی کشمیری ہے ،پاکستان مشیت الہیٰ ہے ، پاکستان اسلام اور نظریے کی بنیاد پر بنا ۔ کشمیری اپنی مسلح افواج کے آگے چلیں گے ۔ ہندوستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی اور اس کے بعداب وہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے ، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میںبڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے ، کشمیری ہندوستان کی انوسٹمنٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ، قائد حریت سید علی گیلانی نے کہا تھا کہ ہندوستان اگر سڑکوں پرتارکول کی جگہ سونا بھی بچھا دے تو کشمیری اسکو جوتے کی نوک پر رکھیں گے ۔ کشمیری حضرت امام حسین اور حضرت خالد بن ولید کی راہ پر چلنے والے ہیں ۔ کشمیریوں کے ساتھ ہندوستان نے خود کمٹمنٹ کی اور مکر گیا ، ہم مسلمان ہونے کے ناطے ہندوستان کی عیاری اور مکاری کو نہ سمجھ سکے ۔ گزشتہ 75سالوں میں کونسی ایسی قربانی ہے جو کشمیریوں نے نہیں دی۔ مقبوضہ کشمیر میں کئی برہان وانی تحریک آزادی کیلئے قربان ہوگئے ۔ مقبوضہ کشمیر کی بہنیں جب گھروں سے نکلتی ہیں تو ہندوستان کو اسکی اوقات یاد دلاتی ہیں۔جموں کا پنڈت بھی کہتا ہے کہ میں پاکستانی ہوں ۔ پاکستان دنیا کی مظلوم قوموں کی توجہ کا مرکز ہے ۔ مسئلہ کشمیر ایک سلگتی چنگاری ہے اگر ہندوستان باز نہ آیا تو یہ چنگاری پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔اس مقدس ایوان آمد پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ آج کا دن اقوام عالم کو یاد دلاتا ہے کہ تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کیا جائے ۔ کشمیریوں کا کیا قصور ہے ، اگر ایسٹ تیمور اور سوڈان میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیرمیں کیوں نہیں ہو سکتا؟۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے برطانیہ کی ذمہ داری زیادہ ہے برطانیہ تقسیم ہند کو نامکمل چھوڑ کر گیا۔ ہندوستان کے 27کروڑ مسلمانوں کی غیرت کہاں ہے؟ ۔غیر ت کشمیر کے اندر ہے ، کشمیریوں کی تاریخ ہے کہ 22لوگوں نے آذان کی تکمیل کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزارت خارجہ کے ساتھ ملکر اپنا کردارادا کریں گے ۔ کشمیر کو دیکھیں تو مظلومیت اور انسانیت یاد آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے جی ٹونٹی کانفرنس کے مقبوضہ کشمیر میں انعقاد کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی سیکرٹری جنرل سے کہا تھا کہ اپنے سیکرٹریٹ میں کشمیریوں کو بھی بیٹھائیں ۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی و کشمیری قوم دنیا کو دکھاتی ہے کہ یہ ایک ایسا لاوا ہے کہ اگر پھٹ پڑا تو تم بھی اسکی لپیٹ میں آو گے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے ، مسلح افواج نے قربانیاں دیکر ملک میں امن قائم کیا تھا ، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ عمران خان نے بطور وزیراعظم پاکستان آزادکشمیر کیلئے پانچ سو ارب کا پیکج دیا تھا اس کو بحال کیا جائے ، ٹیکس کے حوالہ سے آزادکشمیر کو ریلیف دیا جائے ، آزادکشمیر میں آٹا کا مسئلہ ہے اس سلسلہ میں حکومت آزادکشمیر نے اپنی گزارشات بھی بھیجیں ہیں ۔ اگر ممکن ہوتو ہر ممبرقانون ساز اسمبلی کو پانچ پانچ کروڑ روپے دیے جائیں تاکہ یہ اپنے علاقوں میں تعمیر و ترقی کروا سکیں ۔ مظفرآباد میرپور شہر میں گیس کی ضرورت ہے اس پر بھی غور کیا جائے ۔

واپس کریں