دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں سیز فائر لائین پہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں سیز فائر لائین، لائین آف کنٹرول پہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج کا ایک گروپ سیز فائر لائین کے ساتھ گشت کے دوران بھارتی فوج کی ہی نصب کردہ ایک بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا۔بھارتی فوج نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کو پونچھ ضلع کے کیرنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ہوا۔جس سے سپاہی زخمی ہوا جس کی شناخت اے راوت کے طور پر ہوئی۔یہ بارودی سرنگ بھارتی فوج کی ہی نصب کر دہ ہے اور گشتی پارٹی میں شامل فوجی اہلکار چلتے ہوئے اس کا پائوں اس پر غلطی سے پڑا جس کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا ۔ واضح رہے کہ کشمیر کو غیر فطری اور کشمیریوں کو جبری طور پر تقسیم کرنے والی سیز فائر لائین پہ بھارتی فوج نے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں اور ان بارودی سرنگوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں کشمیری باشندے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
واپس کریں