دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' آئی ایم ایف' کی شرائط ، وزارت خزانہ سے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمدکے حوالے سے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں گریڈ 17 سے 22 تک افسروں اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔سرکاری افسر بے نامی جائیداد نہیں رکھ سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسروں کو اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، ان کے اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں کو شیئر بھی کی جاسکیں گی۔وزارت خزانہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام بینک افسران اور ان کے اہل خانہ اکانٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو دینے کے پابند ہوں گے، یہ تفصیلات سال میں دو بار فراہم کرنا ہوں گی۔تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دیں گے، بینک اکانٹس کی تفصیلات کی شیئرنگ میں اسٹیٹ بینک سپروائز کا کردار ادا کرے گا۔ایف بی آر کی معاونت کیلئے بینکس فوکل پرسن مقرر کریں گے، تمام بینک، سرکاری افسران کے اکانٹس کی تفصیلات کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ ' آئی ایم ایف' کا وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پہ ہے۔
واپس کریں