دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس کی درخواست پہ یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 8فروری کو ہو گا
No image نیو یارک(کشیر رپورٹ )روس نے یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست دی ہے جس پہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس8فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ رواں ماہ یوکرین پر سلامتی کونسل کے 3اجلاس منعقد ہوں گے ۔ فرانس اور ایکواڈور کی درخواست پر یوکرین میں انسانی ہمدردی کی صورتحال پر اجلاس 6فروری ، روس کی درخواست پر 8فروری اور وزارتی اجلاس 24 فروری کو ہو گا۔
روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے جنگ جاری ہے۔ امریکہ کی سربراہی میں نیٹو ممالک روس کے خلاف قسم کے اسلحے ، امداد ، کرائے کی فوجیوں سمیت یوکرین کی ہر قسم کی بھر پور امداد کر رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے یورپ کے علاوہ دنیا بھر کے ممالک معاشی طور پر شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
واپس کریں