دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لاہور بھیجے جانے والے آزاد کشمیر پولیس اہلکار واپس بلا لئے ، وزیر اعظم سخت ناراض، ذمہ دار کے خلاف کاروائی ہو گی۔ ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ ) لاہور بھیجے جانے والے آزاد کشمیر پولیس کے واپس بلا لئے گئے،وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انسپکٹر جنرل پولیس اور ایس پی رینجرز ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرانے لگے۔تفصیلات کے مطابق '' کشیر ویب نیوز'' نے آج پہ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی تھی کہ وزیر اعظم آزا د کشمیر سردار تنویر الیاس نے تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان کی سیکورٹی کے لئے پولیس فورس کو عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ بھیجا ہے۔ اب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
'' وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سیکورٹی کے لئے اہور جانے والی پولیس فورس اچانک واپس بلا لی گئی ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے لاہور میں مختلف تقاریب میں جانا تھا عمران خان سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ تھی'' ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سخت ناراض ہیں جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ایس پی رینجرز ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کے خلاف ہر صورت کاروائی کریں گے۔
واپس کریں