دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت ہی آزاد کشمیر پولیس کے اہلکار عمران خان کی سیکورٹی کے لئے زمان پارک لاہور روانہ
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ ) اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر عمران خان کی سیکورٹی کے لئے آزاد کشمیر پولیس کے اہلکار زمان پارک لاہور بھیجے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے پولیس کے جوان لاہور میں عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گا ہ بھیجے گئے ہیں اور یہ پولیس فورس سنٹرل پولیس آفس کو اطلاع دیئے بغیر بھیجی گئی ہے۔ سروسز رولز کے تحت سنٹرل پولیس آفس کو اطلاع دیئے بغیر کوئی پولیس فورس کے کسی جوان کو باہر نہیں بھیجا جا سکتا۔ذرائع کے مطابق پولیس فورس کے یہ جوان سادہ لباس میں بھیجے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر پولیس فورس کے جوانوں کو کوٹلی سے ایس ایس پی ریاض مغل ہدایت پر لاہور زمان پارک بھیجا گیا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ایس پی ریاض مغل وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قریبی رشتہ دار ہیں اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے حال ہی میں ریاض مغل کو ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کیا تھا۔
واپس کریں