دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شاہد خاقان عباسی، راجہ فاروق حیدر خان، احمد رضا قادری اور دیگر شخصیات کی کشمیر ہائوس میں فدا حسین کیانی کی عیادت
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم پاکستان و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یہاں کشمیر ہائوس میں سابق پولیٹیکل ایڈوائزر و مسلم لیگی رہنما فدا حسین کیانی کی عیادت کی۔سابق وزیر حکومت و ممبر اسمبلی حافظ احمد رضا قادری، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعظم راجہ محمودخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے فدا حسین کیانی جو پانچ ماہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر غلام عباس کیانی، راجہ عثمان یعقوب، راجہ ذوالقرنین، محمود عارف، محمد ارسلان خان،بھی موجود تھے۔ فدا حسین کیانی جن کی دو ماہ قبل ٹیومر کی سرجری ہوئی تھی، سی ایم ایچ راولپنڈی کے سینئر سرجن اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
کشمیر ہائوس میں ان کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، مرکزی رہنما سابق وزیر ڈاکٹر محمد نجیب خان، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد، سابق چیئر مین ایم ڈی اے میرپور ڈاکٹر محمد آمین چوہدری،پروفیسر سردار سعود اعجاز، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن کمیشن اعجاز لون،مظفرآباد پٹہکہ سے مسلم کانفرنس کے رہنما، سابق امیدوار اسمبلی سلیم اعوان، لندن سے عابد اقبال، اور مظفرآباد سے مسلم کانفرنس کے رہنما محمود اعوان و یاسر اعوان، کوپن ہیگن ڈنمارک سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق اوورسیز کوآرڈینیٹر، مسلم لیگ ن کے رہنما اسامہ آفتاب خان، معروف ڈینٹل سرجن، سابق ڈی جی(ڈینٹل سیکرٹریٹ) ڈاکٹر مرغوب خان نے سابق ایڈوائزر و لیگی رہنما فدا حسین کیانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
واپس کریں