دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت خصوصی اسمبلی کمیٹی اجلاس میں اسمبلی کمپلکس کی تعمیر کا جائزہ۔ 5فروری کو اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے حوالے سے سیکرٹری اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ) قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین کمیٹی چوہدری لطیف اکبر قائد حزب اختلاف منعقد ہوا، جس میں زیر تعمیرقانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر میں التوائ/ تاخیر کا جائز ہ لیا گیا۔اجلا س میں وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد سمیت پی پی ایچ،پراجیکٹ،کنٹریکٹر نمائندگان نے شرکت کی۔ سیکرٹری قانو ن ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض انجام دیئے ۔خصوصی کمیٹی کو بریف کیا گیا کہ اب تک کس قدر کام تکمیل ہو ا ، کس قدر باقیماندہ ہے اور کام کے التوائ/تاخیر کی وجوہات کیا ہیں۔خصوصی کمیٹی نے اس اہم معاملہ کی ہر طرح سے تفصیل حاصل کرنے کے لیئے کمیٹی کا اجلاس مورخہ 03فروری2023ء بوقت 11:00 بجے دن دوبارہ منعقدکرنے کی ہدایت کی۔ خصوصی کمیٹی اپنی جامع رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

5فروری یوم یکجہتیء کشمیر کے موقع پر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے شایان شان انعقاد کے لیئے سیکرٹری قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ کے جُملہ آفیسران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سیکرٹری اسمبلی نے اس ضمن میں خصوصی ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ آفیسران سے تجاویز بھی طلب کیں تاکہ اس اہم ترین موقع پر کوئی کمی باقی نہ رہے ۔
واپس کریں