دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی فضائیہ کے د و جنگی طیارے، سیخوئی 30اورمیراج 2000 گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک
No image نئی دہلی ( کشیرر رپورٹ) بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیارے گوالیار، مدھیا پردیش میں جنگی مشقوں کے دوران تباہ ہوگئے اور ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا، تباہ ہونے والا ایک طیارہ سیخوئی30 اور دوسرا میراج 2000 ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں طیارے ہفتے کے روز صبح کے وقت گوالیار کے ہوائی اڈے سے فضا میں بلند ہو نے کے تھوڑی ہی دیر بعد زمین کر آن گرے اور تباہ ہوگئے۔میراج2000 کا پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ سیخوئی30 کا پائلٹ زخمی ہوا۔ہلاک ہونے والے میراج2000 کے پائلٹ کے جسم کے ٹکڑے ہوگئے جبکہ سیخوئی30 کے دونوں پائلٹ ہلاک ہونے سے بچ گئے۔ایک طیارہ بھرت پور راجھستان اور دوسرا طیارہ مورینا مدھیہ پر دیش میں گر کر تباہ ہوا۔
واپس کریں