دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کی طرف سے اختیارات لینے پر اسلام آباد کے میئر شیخ عنصر عزیز مستعفی
No image اسلام آباد۔ اسلام آباد کے پہلے منتخب میئر نے وفاقی حکومت کی جانب سے مقامی حکومتوں کو مختلف اہم ڈائریکٹریٹ سے الگ کرنے کی کوشش کرنے کے ایک روز بعد استعفی دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے اپنے عہدے کی پانچ سالہ معیاد ختم ہونے کے پانچ ماہ پہلے استعفی دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آبادکے تقریبا تمام اہم ڈائریکٹریٹ کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے انتظامی کنٹرول میں رکھا گیا ۔عنصر عزیزنے حکومت کے اس اقدام پر کوئی تبصرہ نہیںکیا ،تاہم منگل کی شام انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں شیخ عنصر عزیز نے کہا کہ جس طرح سے ہمیں حکومت کے تمام اختیارات کے ساتھ دیوار کی طرف دھکیل دیا گیا ہے ، اس طرح سے ایم سی آئی اب اپنے پیارے شہریوں کی خدمت نہیں کرسکتی ہے۔ اگر میرے لوگوں کی مدد نہ کر سکے تو چھوڑنا بہتر ہے۔ میں نے میئر اسلام آباد کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے،ایم سی آئی کے پاس فنڈز موجود تھے لیکن وفاقی حکومت نے ان فنڈز کو جاری کرنے کی اجازت دینے کے لئے کوئی محکمہ خزانہ مختص نہیں کیا تھا۔ پھر بھی ہم نے چیزوں کو آگے بڑھاتے رہنے کی پوری کوشش کی،لیکن اب ایم سی آئی کے تحت آنے والے تمام محکموں کو واپس لے لیا گیا ہے ، جنھیں سی ڈی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے تمام اختیارات واپس لے لئے ہیں۔
واپس کریں