دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم شہباز شریف کی بھارت کو مزاکرات کی دعوت کے جواب میں بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھیج دی
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) بھارت نے اس سال مئی کے پہلے ہفتے منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایس سی او کی یہ میٹنگ 4-5 مئی کو گوا میں ہوگی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق بھارت نے یہ دعوت پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مزاکرات کی دعوت کے تناظر میں دی ہے۔بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ سے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایس سی او کی میٹنگ کے لئے ہندوستان آنے کی دعوت بھیجی ہے ۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ آیا اس اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو شرکت کریں گے یا نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق، اپنی 'پڑوسی پہلی پالیسی' کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہندوستان پاکستان کے ساتھ معمول کے پڑوسی تعلقات کا خواہاں ہے،ہندوستان کا مستقل موقف ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کسی بھی مسئلے کو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں دو طرفہ اور پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے اور ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری پاکستان پر ہے۔بھارتی اہلکار نے مزید کہا کہ یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ ہندوستان قومی سلامتی سے متعلق مسائل پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہندوستان کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان دعوت قبول کرتا ہے تو یہ تقریبا 12 سالوں میں اس طرح کا پہلا دورہ ہوگا۔ حنا ربانی کھر آخری پاکستانی وزیر خارجہ تھیں جنہوں نے جولائی 2011 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ اگست 2015 میں بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ سرتاج عزیز کو دعوت دی تھی لیکن اس وقت کی وزیر خارجہ آنجہانی سشما سوراج نے سرتاج عزیز کو ہندوستان میں مقبوضہ کشمیر کے حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملاقات کرنے پر یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مزاکرات کی دعوت کے کچھ دنوں بعد ہی ہندوستان نے اسلام آباد کو ' ایس سی او' وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔' ایس سی او 'میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، اسی طرح کا دعوت نامہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ چین اور روس کے وزرائے خارجہ کو بھی بھیجا گیا ہے۔ تاہم، دو طرفہ تعلقات میں اب تک کی کم ترین سطح کے پیش نظر پاکستان کے وزیر خارجہ کو ہندوستان کی دعوت خاص طور پر اہم ہے۔ پاکستان کے روزنامہ اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق چین اور روس ایس سی او میں موجود ہیں اور اس فورم کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پاکستان کا اس اجلاس سے دور رہنے کا امکان کم ہے۔
واپس کریں