دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس اور یوکرین جنگ میں اب تک دونوں ملکوں کے دس دس لاکھ فوجی ہلاک و زخمی اور 40ہزاشہری ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی جنرل مارک ملی
No image نیو یارک (کشیر رپورٹ) امریکہ کے جائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک دونوں ملکوں کے تقریبا 20لاکھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔ جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین جنگ میں روس اور یوکرین کے تقریب دس دس لاکھ فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ چالیس ہزار شہری بھی اس جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے گزشتہ سال ستمبر میں کہا تھا کہ یوکرین جنگ میں روس کے 5,937 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں جنگ کے دوران 15,000 سوویت فوجیوں کی ہلاکت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔گزشتہ سال اگست میںیوکرین کے کمانڈر انچیف والیری زلوزنی نے 90ہزار کرینی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں ملوث افراد کے جاری کردہ اعداد و شمار کو قابل اعتماد نہیں سمجھتا۔
واپس کریں