دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے سابق صدر میجر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان راولپنڈی میں وفات پا گئے
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے سابق صدر میجر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان طویل علالت کے بعد جمعہرات کو راولپنڈی میں وفات پا گئے۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع رالاکوٹ کے علاقے ٹائیں سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ دن ڈھائی بجے راولپنڈی کے ریس کورس گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے میجر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان کی وفات پر کل21جنوری کو آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ر میجر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھی تھے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت اور حکومت پر قبضے میں وہ جنرل پرویز مشرف کے ساتھی تھے۔ صدر میجر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان2001سے2006تک آزاد کشمیر کے صدر رہے۔ میجر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان کشمیر سے متعلق مختلف سیمینارز میں شرکت کرتے رہے اور وہ آزاد کشمیر کی صدارت کے عہدے کے بعد پاکستان کی کشمیر پالیسی کے ناقد رہے۔وہ راولپنڈی میں ہی مستقل طور پر رہائش پزیر تھے۔
واپس کریں