دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
26 جنوری کو یوم سیاہ اور 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منانے کا فیصلہ، خواجہ فاروق احمد سینئروزیر کی زیر صدارت اجلاس
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی) سینئر موسٹ وزیر حکومت /چیئرمین قومی تقریبات کمیٹی خواجہ فاروق احمد کی زیر صدارت قومی تقریبات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری و ترجمان آزادحکومت پروفیسر تقدیس گیلانی، سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب، سیکرٹری سپورٹس چوہدری محمد رقیب،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سروسز ثریا، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن،ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن عرفان مسعود کشفی، ڈائریکٹرلبریشن کمیشن راجہ سجاد،ڈائریکٹر انتظامیہ راجہ اسلم نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 جنوری کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر اور 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منائے جائیں گے۔ 05 فروری کی تقریبات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔ تمام ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور پروگرام میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر ز ضلعی سطح پر05فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔ یکم فروری سے 04 فروری تک Solidarity Week منایا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر موسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اس بار 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرامات روایت سے ہٹ کر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جموں وکشمیر کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کو مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ اقوام عالم کو دیکھائیں گے کہ کس طرح ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ہماری ماؤں، بہنوں کی عزتیں نیلام کر رہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ مودی سرکارنے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے حوالہ سے انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کیا جائے۔جب تک مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت مل نہیں جاتا کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ اس بار 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر روایت سے ہٹ کر کچھ سرگرمیاں شامل کی جائیں گی۔مودی سرکار اوردرندہ صفت بھارتی فوج کے خلاف آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو یہ باور کروائیں گے کہ کس طرح بھارتی فوج مقبوضہ وادی کے اندر کرفیو لگا کر مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تحریک آزادی کشمیر،جد وجہد آزادی کشمیر اورہمارے اسلاف کی قربانیوں کے حوالہ سے آگاہی حاصل ہو۔ مہاجرین جموں وکشمیر کے علاقہ جات میں 05 فروری کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور کشمیری سٹالز لگائے جائیں۔

واپس کریں