دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکن پولیٹیکل قونصلر بریڈلے پارکر کی ملاقات
No image اسلام آباد(پ ر )13 جنوری 2023ء۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 75 سال سے حل طلب ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے امریکہ کا انسانی حقوق پراچھا ٹریک ریکارڈ ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ چونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور اُس کے بعد وہ وہاں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہا ہے جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے لہذا ایسی صورتحال میں امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں امریکن ایمبیسی کے پولیٹیکل قونصلر بریڈلے پارکر (Bradley Parker) سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کوبھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے باعث ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

واپس کریں