دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس، 3مسودہ قانون مجلس قائمہ کے سپرد۔ وقفہ سوالات میں گاڑیوں،ہائیر ایجوکیشن اور آٹے پر حکومتی جوابات
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)13جنوری 2023۔ سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کااجلاس جمعہ کے روز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلا س کے آغاز میں وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے مسودہ قانون The Publication of Holy Quran (Elimination of Printing and Recording Errors)Act, 2022ایوان میں پیش کرنے کے لیے تحریک پیش کی۔جسے ایوان نے اتفاق رائے سے مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا۔وزیر قانون وپارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے مسودہ قانون رحم اللعالمین وخاتم النبین سید محمد صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلمآزادجموں وکشمیر اتھارٹی ایکٹ 2022ایوان میں پیش کرنے کے لیے تحریک پیش کی۔ ایوان نے اتفاق رائے سے مسود ہ قانون رحم اللعالمین وخاتم النبین سید محمد صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلمآزادجموں وکشمیر اتھارٹی ایکٹ 2022مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا۔ایک اور مسود ہ قانون The Azad Jammu and Kashmir Subsistence Allowance for Widow and Orphans (Amendment) Act, 2021. وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے اتفاق رائے سے مجلس منتخبہ کے سپرد کر دیا۔

سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالا ت کے دوران ممبراسمبلی وقار احمد نور کے سوال کے جواب میں وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا کہآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری شدہ ٹرانسپورٹ پالیسی مجریہ12جون1993نافذ العمل ہے۔آزادجموں وکشمیر وہیکل (یوز اینڈ مینٹیننس) رولز1977 کی روشنی میں سنٹر ٹرانسپورٹ پول کی سطح سے معزر وزرا کرام/معاونین خصوصی /مشیران حکومت/پارلیمانی سیکرٹریز/سیکرٹری صاحبان حکوت کے علاوہ مہمانان گرامی حکومت آزادکشمیر اور محکمہ سروسز کے آ فیسران کو گاڑیاں سنٹرل ٹرانسپورٹ پول کی سطح سے فراہم کی جاتی ہیں۔ سروسز کے پاس اس وقت582گاڑیاں قابل رفتار ہیں جو مختلف محکمہ جات کے پاس زیر استعمال ہیں اور145گاڑیاں ناقابل رفتار تھیں، جس میں سے121گاڑیاں سال2022 میں نیلام ہوچکی ہیں جبکہ24گاڑیوں کی نیلامی کی کارروائی زیر کار ہے۔محکمہ سروسز کی ملیکتی گاڑیاں /زیر تصرف کی تفصیل شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سروسز /سنٹرل ٹرانسپورٹ پول کی سطح سے پراجیکٹ ھا کے لئے گاڑیاں خرید نہیں کی جاتیں بلکہ متعلقہ سیکرٹریٹ جن کی زیر نگراین Developmentپراجیکٹس چل رہے ہوتے ہیں از خود پراجیکٹ کے لئے گاڑیاں خرید کرتے ہیں۔آزادجموں وکشمیر میں ٹرانسپورٹ پالیسی مجریہ12جون1993 ابھی تک نافذ العمل ہے۔ جبکہ موجودہ دور کی گاڑیاں متذکرہ پالیسی سے مطابقت نہ رکھتی ہیں۔ متذکرہ ٹرانسپورٹ پالیسی میں موجود بیشتر گاڑیاں اب مارکیٹ میں دستیاب نہ ہیں، جبکہ نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کی منظوری/اجرا کے بعد ٹرانسپورٹ پالیسی پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ سردست نافذ العمل ٹرانسپورٹ مجریہ12جون1993 پر عملدرآمد میں مشکلات ہیں۔جون2021 تاحال160گاڑیاں /موٹر سائیکلزخرید کیئے گئے ہیں۔ متذکرہ گاڑیوں کی قیمت87,19,40,730/- (ستاسی کروڑ انیس لاکھ چالیس ہزار سات سو تیس) روپے بنتی ہے اور زیر استعمال اصحاب کی تفصیل شامل ہے۔
ممبر اسمبلی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے ایک سوال کے جواب میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفراقبال نے کہا ہے کہ حکومت یونیورسٹریز کے لیے 15ملین مہیا کرتی ہے کسی بھی کیمپس کو فنڈز متعلقہ یونیورسٹی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پونچھ یونیورسٹی حویلی کیمپس کے لیے 100کنال اراضی درکار تھی جس میں سے 40کنال اراضی منتقل ہو چکی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفراقبال نے کہا کہ ڈگری کالج فتح پور تھکیالہ میں سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔ عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے مشکلات ہیں معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے۔
اجلاس میں ممبر اسمبلی میاں عبدالوحید کے ایک سوال کے جواب میں خواجہ فاروق احمد نے ایوان کو بتایا کہ آزادکشمیر میں کہیں بھی آٹے کی قلت نہیں ہو نے دیں گے۔ نیلم ویلی میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔ وزیر خوراک علی شان سونی نے کہا کہ نیلم ولی میں برفانی علاقوں میں آٹے کا سٹاک موجود ہے اورنیلم ویلی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ آخر میں سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری انوار الحق نے اجلاس منگل17جنوری دن11بجے تک ملتوی کر دیا۔

واپس کریں