دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
متحدہ قومی موومنٹ، ایم کیو ایم دوبارہ متحد ہو گئی، تمام گروپ شامل
No image کراچی (کشیر رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ۔ ایم کیو ایم کے مختلف گروپ دوبارہ ایم کیو ایم میں متحد ہو گئے ہیں ۔مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار ، خالد مقبول کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شامل ہوگئے۔اپنے پہلے اجلاس میں تمام رہنمائوں نے 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفی کمال اور ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچے جہاں عامر خان اور دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مصطفی کمال اور فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشترکا کاوشیں رنگ لائی ہیں، مصطفی کمال، فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قوم میں مایوسی پیدا کرنے والوں کو آج مایوسی ہو رہی ہے، پاکستان بنایا تھا، اب پاکستان بچائیں گے، ہم سب کو حالات کی سنگینی کا احساس ہے، جن کے اجداد نے پاکستان بنایا تھا انہی کی اولادوں پر ملک بچانیکی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، مینڈیٹ تقسیم اور سازش کرنے والوں کو آج مایوسی ہوئی ہے۔ایم کیو ایم کے کنوینرکا کہنا تھا کہ 15 جنوری کو الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حلقہ بندیاں ٹھیک کرلیں، پھرکل ہی الیکشن کرالیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں کراچی سے ایم کیو ایم کو ہرایا گیا، 2018 میں جو جیتے وہ حیران تھے، جنہوں نے جتوایا وہ پریشان ہوگئے، آر ٹی ایس بیٹھتا رہا تو پاکستان کی جمہوریت بھی بیٹھ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ بار بار وضاحتیں نہیں دیں گے، ریاست مخالف نعرے اور نعرے لگانے والے دونوں کو مسترد کرچکے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم خالد مقبول صدیقی بھائی کی رہنمائی میں کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، آج نہ سمجھ میں آنے والے فیصلے ہونے جا رہے ہیں، الطاف حسین سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی، جو کچھ بٹتا تھا، سب کو ملتا تھا۔ روزانہ پاکستان کی ریاست اور پاکستان کی فوج کو گالی بکی جارہی تھی، آج مصطفی کمال اور اس کے ساتھی ایک اور ہجرت کر رہے ہیں، یہ ہجرت پی ایس پی سے ایم کیو ایم کی طرف ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم آج ایک متحرک اور منظم ایم کیو ایم شروع کرنے جارہے ہیں، ایک ری برانڈڈ ، ایک ریفارم ایم کیوایم سامنیلا رہے ہیں، ایم کیو ایم کی تقسیم زہر قاتل تھی، ایم کیوایم کا ووٹ بینک تقسیم ہوا، سیٹیں چھین لی گئیں۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فاروق ستار نے کہا کہ شارع فیصل پر دھرنا دیدیں تو دیکھتے ہیں پھر 15 جنوری کا الیکشن کیسے ہوتا ہے۔

واپس کریں