دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعلی پنجاب چوددھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے، گورنر کا ارسال
No image لاہور(کشیر رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو ارسال کر دی ہے۔ فواد چودھری نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی کے اسمبلی بھی تحلیل کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی 48گھنٹے کے اندر پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران، عبوری حکومت کے قیام کے لئے خط لکھ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر گورنر نے اسمبلی نہ توڑی تو اسمبلی48گھنٹے میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90دن بعد ان اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ان کے ارکان کے استعفوں کو منظور کیا جائے۔
واپس کریں