دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خواتین، یوتھ ا،کسان نشستوں پر انتخابات یکم فروری کو ہوں گے، الیکشن شیڈول جاری
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)12جنوری2023 ۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے بعد مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف کونسلز میں خواتین، یوتھ اور کسانوں کی نشستوں پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 18سے 19جنوری2023دن 3بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ 20جنوری کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کی جائے گی۔21سے 23جنوری تک کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ٹریبونل کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی جبکہ 24اور 26جنوری کو ان اپیلوں پر فیصلے دیئے جائیں گے۔27جنوری کو دن 2بجے تک کاغذات نامزگی واپس لیے جا سکیں گے۔جبکہ 27جنوری دن 2بجے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر یکم فروری 2023 کو دن 10 بجے تا سہ پہر02 بجے تک پولنگ ہو گی۔
واپس کریں