دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی ،109ملکوں میں پاکستان 106 نمبر پہ
No image لندن(کشیر رپورٹ)پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا پاسپورٹ106نمبر پہ ہے جبکہ شام107،عراق108اور افغانستان کا پاسپورٹ آخری 109نمبرپہ ہے۔ یمن اور صومالیہ کے پاسپورٹ پاکستان سے بہتر پوزیشن میں ہیں۔اس درجہ بندی میں بھارت85ویں نمبر پہ ہے۔برطانیہ میں قائم '' عالمی شہریت اور رہائشی مشاورتی گروپ ہنلے اینڈ پارٹنرز'' کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے طاقتور یعنی پہلے نمبر پہ جاپان کا پاسپورٹ ہے۔دوسرے نمبر پہ سنگا پور، اور تیسرے نمبر پہ جنوبی کوریا کے پاسپورٹ ہیں۔ امریکی پاسپورٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پہ ہے۔آسٹریلیا، کینیڈا اور یونان اس درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے دنیا کے 32 ملکوں میں ویزیکے بغیر داخل ہو سکتے ہیں یا انہیں وہاں کے ایئرپورٹ پر انٹری ویزہ مل سکتاہے۔ر بھارت کے شہری 59 ملکوں میں ویزہ فری یا ایئرپورٹ پر ویزہ انٹری کے اہل ہیں۔جاپانی شہریوں کو دنیا کے 193 ملکوں میں ویزہ فری یا ایئرپورٹ پر ویزہ حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہے۔۔ جرمنی اور اسپین کے پاسپورٹوں کی ویزہ فری رسائی دنیا کے 190 ملکوں تک ہے۔ یورپ کے دیگر ملک بھی اس ہندے سے بہت قریب ہیں۔ ان کے پاسپورٹ 189 سے 183 ملکوں میں انٹری ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔آسٹریلیا، کینیڈا اور یونان کے پاسپورٹ 185 ملکوں میں ویزی فری یا ویزہ آن ارائیول حاصل کر سکتے ہیں۔
واپس کریں