دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر لائینLOCپہ تین بھارتی فوجی کھائی میں گر کر ہلاک
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر لائین، ایل او سی پہ گشت کرنے والے تین بھارتی فوجی ایک گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔بھارتی فوج کے مطابق ضلع کپواڑی کے مچھل سیکٹر میں ایک آپریشن کے دوران گشت کرتے ہوئے بھارتی فوج کا ایک جے سی او اور دو فوجی برف میں پھسل کر ایک گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔بھارتی فوج نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا اور مرنے والے تینوں بھارتی فوجیوں کی لاشیں کھائی سے نکالی جا چکی ہیں۔اس علاقے میں برفباری جاری ہے۔
واپس کریں