دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امجد چودھری آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹیAKNSکے بلا مقابلہ صدر منتخب ، سیکرٹری جنرل اور نائب صدر کے لئے الیکشن15جنوری کو ہو گا
No image راولپنڈی(کشیر رپورٹ) آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے انتخابی عمل میں امجد چودھری بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں ظہیر جگوال نے صدارت کے عہدے کے لئے کاغذات جمع کرائے تھے تاہم ظہیر جگوال کی طرف سے صدارت کے عہدے کے کاغذات واپس لینے پہ امجد چودھری بلا مقابلہ صدر بن گئے۔ نائب صدر اورسیکرٹری جنرل کے عہدوں پر 15جنوری کو الیکشن ہو گا جبکہ باقی عہدوں پر بھی بلا مقابلہ انتخاب ہو چکا ہے۔صدائے چنار کے چیف ایڈیٹر امجد چودھری کے صدر مقرر ہونے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے ظہیر جگوال، راجہ امجداور یونس نیازی کے درمیان جبکہ نائب صدر کی دونشستوں پر شفقت ضیائ، تنویر تنولی اور انور چودھری کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
قبل ازیں سینئر نائب صدرشیر باز منیر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ممتاز علی خاکسار، سیکرٹری مالیات جاوید اقبال چوہدری، سیکرٹری اطلاعات نثار احمد کیانی اور گورننگ باڈی کے تمام 5ممبران جن میں اعجاز خان، خالد محمود چوہدری ملک عامر، خالد انجم اور عابد عباسی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
واپس کریں