دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وادی نیلم میں برفباری سے راستے میں پھنس جانے والے طلبہ کے سیاحتی گروپ کو ریسکیو کر کے شاردہ پہنچا دیا گیا
No image شاردہ(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے ضلع نیلم ویلی میں گزشتہ رات برفباری کی وجہ سے راستے میں پھنس جانے والے طلبہ کے12رکنی گروپ کو ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال کر شاردہ پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ کا ایک گروپ جس میں تقریبا12نوجوان شامل تھے،شدید برفباری کی وجہ سے راستہ بند ہونے پر کیل سیری کے مقام پہ پھنس کر رہ گئے۔ریسکیو کا عملہ فوری طور پر رات کے وقت ہی ان تک پہنچا اور انہیں بحفاظت وہاں سے نکال کر شاردہ کے ریسٹ ہائوس میں پہنچا دیا گیا۔ ریسکیو عملے نے ان سیاحوں کو طبی امداد بھی مہیا کی۔برفباری کی وجہ سے نیلم ویلی کے بالائی علاقوں میں راستے بند ہو گئے ہیں اور تمام وادی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
واپس کریں