دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16.3 ارر ڈالر کی امداد درکار۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عالمی کانفرنس سے خطاب
No image جنیوا۔9جنوری (کشیر رپورٹ)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان کو تین سال کی مدت میں 16.3 ارب ڈالر کی امداد درکار ہوگی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بات پیر کو جنیوا میں پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے کیش، ٹرانسفر اور دیگر طریقہ سے مدد کی جاسکتی ہے، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا خود جاکر مشاہدہ کیا، حالیہ سیلاب سے پاکستان کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا، سیلاب سے 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے، مشکل حالت میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔ قبل ازیں اپنے خطاب میں انہوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، پاکستان کے عوام نے سیلاب متاثرین کے لئے فراخدلی کا مظاہرہ کہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماحول میں کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد بھی نہیں ہے، تباہ کن سیلاب کا ذمہ دار پاکستان ہرگز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس اس طویل سفر کی شروعات ہے جسے سب نے ملکر طے کرنا ہے۔ پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کررہے ہیں۔پاکستان نے کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
واپس کریں