دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس کے میزائیل حملے میں یوکرین کے 6سو فوجی ہلاک، یوکرینی ایئر ڈیفنس نے غلطی سے اپنے جنگی طیارے کو تباہ کر دیا
No image ماسکو(کشیر رپورٹ)روس کے میزائیل حملے میں یوکرائن کے چھ سو فوجی ہلاک ہو گئے، یوکرائینی فوج نے غلطی سے اپنے ہی جنگی طیارے کو تباہ کر دیا۔روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے زیر قبضہ شہر کراماتوسک میں روسی میزائل حملے میں کیف کے 600 سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو ہونے والی بمباری روسی فوج کی جانب سے ایک جوابی کارروائی تھی جو یوکرین کی طرف سے نئے سال کی رات کو دونیسک عوامی جمہوریہ کے شہر ماکیوکا میں روسی فوجیوں کے رہنے والے عارضی رہائشی علاقے پر مجرمانہ حملے کے جواب میں کی گئی تھی۔
یوکرینی فوج کے ائیرڈیفنس نظام نے دونتسک علاقے کے شہر کوراخف شہر میں اپنے ہی ایک مگ 29 جنگی طیارے کو تباہ کر دیا۔قبل ازیں فروری 2022 کو بھی یوکرینی ائرڈیفنس نے اپنے ہی ایک سخوئی 27 جنگی طیارے کو مار گرایا تھا جو کیف شہر کے اوپر پرواز کر رہا تھا اور اس واقعے میں الیکسنڈر اکسانچنکو مشہور یوکرینی پائلٹ مارا گیا تھا۔ 13 دسمبر 2022 کو بھی یوکرینی افواج کی مختلف برگیڈز نے ایک دوسرے پر توپخانے اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کیے تھے جس سے یو کرینی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ لوہانس علاقے کی افواج کے کمانڈر آندرے ماروچکو نے یوکرینی فوج میں ہونے والے ایسے واقعات کے بارے میں کہا کہ یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی عدم موجودگی اور باہمی رابطے نہ ہونے کا ثبوت ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے ممالک سے آنے والے کرائے کے فوجیوں اور یوکرینی افواج میں اختلاف کی وجہ سے بھی یہ واقعات پیش آ رہے ہوں۔25یوکرینی افواج میں ہونے والے اس نوعیت کے پے در پے واقعات کے باعث امریکہ نے اپنا پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام یوکرینی افواج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثناء یوکرین نے روسی صدر کی جانب سے پیش کی گئی فائربندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک فریب ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ مغربی ملکوں نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کی فائربندی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ امریکا نے بھی روس کی تجویز پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے یوکرائن اس وقت مغربی ممالک کے ہاتھوں مکمل کٹھ پتلی کا شکار ہوچکا ہے، جہاں اس کا اپنا کوئی فیصلہ عملدرآمد نہیں جا سکتا۔
واپس کریں