دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دیئے جائیں گے۔ خواجہ فاروق احمد سینئر منسٹر آزاد کشمیر
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)09جنوری 2023۔سینئر وزیر / وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے آزاد کشمیر بھر کے بلدیاتی اراکین کونسل کو آج اپنا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم نے 31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر گراس روٹ لیول پر اقتدار میں عام آدمی کو بھی شریک کیا، اب گلی، محلہ گاں کی سطح پر منتخب عوامی نمائندوں کے تعاون سے تعمیر و ترقی کے انئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں ہمارے بجٹ کے مطابق بھی وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز نہیں مل رہے، اس وقت تک مالی سال کے 6 ماہ گزر چکے ہیں اور ہمارے بجٹ میں 20 فیصد کی کٹوتی ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود ہماری حکومت، وزیراعظم اور جماعت کا عزم ہے کہ ہم نے 2021 میں عوام سے جو عہد کیا تھا اس کو ہر حال میں پورا کریں گے۔
خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دے گی، اس حوالے سے جو بھی ترامیم کرنی پڑیں وہ ہم کریں گے تاکہ آئندہ چار سالوں میں یونین کونسل، ٹان کمیٹی، میونسپل کمیٹی، کارپوریشن اور ضلع کونسلوں کی سطح پر عوامی نمائندوں کے تعاون سے بھرپور ترقیاتی سوشل کام ہو سکیں، جن یونین کونسلوں میں عمارتیں موجود نہ ہیں گزشتہ 32 سالوں میں یونین کونسلوں کی عمارتوں پر قبضے ہو چکے ہیں وہ واگزار کرائیں گے، نئی عمارتیں تعمیر کریں گے، ضلع کونسلوں باالخصوص مظفرآباد اور جن شہروں میں ضلع کونسلوں کے دفاتر نہ ہیں وہاں عمارتیں تعمیر ہوں گی تاکہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ فلاحی اور سوشل سرگرمیاں بھی بلدیاتی سطح پر ہو سکیں، یہ ادارے حکومتی گرانٹ کے ساتھ ساتھ اپنے مالی وسائل بھی خود پیدا کریں گے۔ وسائل موجود ہیں لیکن ایک مربوط نظام کی ضرورت ہے، جس طرح ہم نے ضلع کونسل مظفرآباد، میونسپل کمیٹی پٹہکہ اور ٹان کمیٹی کیل میں ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا ہے اسی اصول اور نظام کے تحت بلدیاتی نمائندے از خود اپنے اپنے اداروں کو مالی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے اور تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی سطح پر ہر ممکن تعاون کرے گی، آج سے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
خواجہ فاروق نے کہا کہ پاکستان میں 2023 تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے آمدہ الیکشن میں کامیاب ہوں گے، امپورٹڈ حکومت جو مرضی کر لے اسے انتخابات کرانے ہوں گے، شہباز شریف اور ان کے اتحادی جو مرضی کر لیں جتنا بھی ٹال مٹول، بہانے بازی کریں آخر کار الیکشن کرانے ہوں گے کیوں کہ اس وقت آزادانہ، منصفانہ انتخابات پاکستان کی ضرورت بن چکے ہیں۔
واپس کریں