دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور وزیر اعظم تنویر الیاس کی ملاقات ، آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے لئے مخصوص نشستیں قائم کرنے اورباہمی دلچسپی کے امور پرغور
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) 08جنوری 2023۔آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور انداز میں آواز بلند کرنے اور آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے لئے مخصوص نشستیں مخصوص کرنے پر غور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔آزاد کشمیر کے ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان انتظامی اور سیاسی امور کے علاوہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھرپور انداز میں آزادی کے بیس کیمپ سے آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دیگر اقدامات کے علاوہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے لئے مخصوص نشستیں مختص کرنے پر غور و خوض بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واپس کریں